مزیدار بھنڈی گوشت کےوہ فوائد جن سے آپ اب تک لاعلم تھے
بھنڈی ہماری روزمرہ غذا میں شامل ہے لیکن صحت کے معاملے میں اس کی اہمیت اکثر نظرانداز کردی جاتی ہے حالانکہ یہ بھی اپنی جگہ ایک صحت بخش سبزی ہے جس کے فوائد کی فہرست بہت لمبی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق عام سبزی ہونے کے باوجود، بھنڈی میں وٹامن، معدنیات اور دوسرے غذائی اجزاء وافر پائے جاتے ہیں جو ذیابیطس سے لے کر گردے کی بیماری تک میں مفید ہوتے ہیں۔
:بھنڈی گوشت کے اجزا
بھنڈی 200 گرام
بکرے کا گوشت 1/2 کلو
تیل 1/2 کپ
پسی پیاز 1 عدد (بڑی)
دہی 6 کھانے کے چمچے
ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ
پسی لال مرچ حسب ضرورت
پسی ہلدی حسب ضرورت
نمک حسب ضرورت
پسا دھنیا 1 کھانے کا چمچہ
پسا گرم مصالحہ 1 چاۓ کا چمچہ
ہری مرچیں 4 -3 عدد
ہرادھنیا حسب ضرورت
:بھنڈی گوشت پکانے کا طریقہ
تیل گرم کر کے بکرے کا گوشت اور ادرک ہسن کا پیٹ بھون لیں۔ پھر اس میں پسی پیاز، پسی لال مرچ ، پسی بلدی ، نمک ، پسا دھنیا اور دہی شامل کر کے بھونیں۔ اس کے بعد 2 کپ پانی ڈال کر اتنی دیر پکا لیں کہ گوشت گل جاۓ۔ اب بھنڈیوں کو اوپر سے کاٹ کر ثابت رکھیں اور گرم تیل میں فرائی کر لیں۔
گوشت کا پانی خشک ہوجائے تو پسا گرم مصالحہ ، ہری مرچیں ، فرائی بھنڈیاں اور2/ 1 -1 کپ پانی شامل کر کے 5 منٹ پکائیں۔ آخر میں ہرا دھنیا چھڑک کر گرم گرم سرو کریں۔