Food

مٹن بریانی

مٹن بریانی

مزیدار مٹن بریانی

:مٹن بریانی کے اجزا

بکرے کا گوشت 600 گرام

چاول 500 گرام

گھی 3/4 کپ

تیز پتا 1 عدد

جاوتری 3/4 چائے کا چمچ

کھانے کا پیلا رنگ 2 چٹکی

موٹا پیسا لہسن 2 پوتھی

باریک کٹی ادرک 4 کھانے کے چمچ

پانی ایک کپ

دہی 3/4 کپ

ثابت مکس گرم مصالحہ 1 کھانے کا چمچ

چھوٹی الائچی 15 عدد

زعفران 1 چائے کا چمچ

نمک حسب ذائقہ

:مٹن بریانی پکانے کا طریقہ

ایک پین میں بکرے کا گوشت نمک اور 2 کپ پانی ڈال کر پکائیں۔ جب گوشت آدھا گل جائے تو چولہا بند کر دیں۔ اب گھی گرم کر کے اس میں موٹا پیسا لہسن اور ثابت مکس گرم مصالحہ ڈال کر4 کپ پانی کے ساتھ 10 منٹ پکائیں۔ پھر تیز پتا شامل کر کے اتنا پکائیں کہ گوشت گل جائے اور ڈھائی کپ یخنی رہ جائے۔ اس کے بعد آدھی یخنی نکال لیں۔ اب دہی میں کھانے کا پیلا رنگ اور باریک کٹی ادرک ڈال دیں۔ چاولوں میں نمک اورمکس گرم مصالحہ ڈال کر ابالیں اور ایک کنی چھوڑ کر پانی نکال دیں۔

پتیلی میں گوشت ایک طرف کر کے ادرک ملی دہی ڈالیں اور زعفران کو دودھ میں گھول کر شامل کریں۔ اس کے بعد پسی جائفل جاوتری ڈال کر چاول ملا دیں۔ اب پیلا رنگ پانی میں گھول کر ڈالیں۔ بچی ہوئی یخنی گرم کر کے ڈال دیں۔ پھر پہلے تیز آنچ پر پکائیں اور دم پر رکھ دیں۔ مزیدار مٹن بریانی تیار ہے۔

ریسیپی اچھی لگے تو لائک کریں، شئیر کریں!

Newsletter
Become a Trendsetter
Sign up for Davenport’s Daily Digest and get the best of Davenport, tailored for you.

Leave a Reply

Your email address will not be published.