Site icon PK NEWS

کافی پینا دل کی صحت کے لیے فائدہ مند

کافی پینا

روزانہ 2 سے 3 کپ کافی پینا دل کی صحت کے لیے فائدہ مند

زندگی میں تندرست وتوانا رہنے کے لیے بہت سی طبی تحقیقات کی جاتی ہیں۔ اسی حوالے سے آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی اور موناش یونیورسٹی نےکا فی پینے کے حوالے ایک مشترکہ طبی تحقیق کی۔ اس طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ 2 سے 3 کپ کافی پینا امراض قلب، ہارٹ اٹیک یا دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی جیسے مسائل دور کرتا ہیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کا خطرہ 15 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر 3 تحقیقی رپورٹس کے نتائج ہیں۔ ان نتائج کو مرتب کرنے کے لیے 5 لاکھ سے زیادہ افراد کی صحت کا 10 سال تک جائزہ لیا گیا۔

پہلی تحقیق:

اس میں تقریباً 3 لاکھ 82 ہزار افراد پر توجہ مرکوز کی گئی۔ یہ افراد امراض قلب کا شکار نہیں تھے۔ ان کی اوسط عمر 57 سال تھی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد روزانہ 2 سے 3 کپ کافی پیتے ہیں اُن میں امراض قلب یا فالج میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ محققین کے مطابق فالج یا دل کی شریانوں جیسے امراض کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے صرف ایک کپ کافی پینے سے۔

دوسری تحقیق:

اس میں دریافت ہوا کہ کافی کے 2 سے 3 کپ روزانہ پینا امراض قلب کے امکان کو کم کرتا ہے۔ جبکہ تیسری تحقیق میں ایسے افراد شامل تھے جو دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی یا دل کی کسی بیماری سے متاثر تھے۔ تحقیق کے نتائج میں انکشاف ہوا کہ ایسے مریضوں میں روزانہ ایک کپ کافی پینے سے موت کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

ان تینوں تحقیقاتی طبی رپورٹس کے نتائج امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے 71 ویں سائنٹیفک سیشن کے دوران پیش گے۔ موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر اور مردانہ کمزوری جیسی عام پائی جانے والی بیماریوں کے لے کافی پینا فائدہ مند ہے۔ جبکہ ذیا بیطس کے مریضوں میں اس کا فائدہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

صحت مند رہے، زندگی جیۓ!

Exit mobile version