Site icon PK NEWS

ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ انھوں نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کا منصب وزیراعظم عمران خان اور عوام کی امانت ہے۔ عثمان بزدار نے ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفے کی منظوری کے بعد وہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور سپاہی رہوں گا۔ عثمان بزدار پارٹی میں ہے اگر وزیراعظم عمران خان ہیں تو باقی سب چیزیں بھی رہیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان میرے قائد ہیں ان کے ہر حکم پر لبیک کہوں گا۔ عثمان بزدارنے کہا مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔ انھوں نے کہا عہدے کی تمنا نہیں یے ہمیشہ وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا وزارتیں آنی جانی چیز ہیں اصل چیزاور عوام سے کمٹمنٹ ہوتی ہے۔ عثمان بزدارکو ذات سے بڑھ کر ملک و قوم کا مفاد عزیز ہے۔ انھوں نے کہا کہ محض عوام کی خدمت کیلئے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا اور دن رات کام کیا ہے۔عثمان بزدار کہا عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھائیں گے۔

مزید تازہ ترین خبریں جاننے کے لئے ہماری ویب سائٹ کو سبسکرائیب کریں۔

Exit mobile version