Urdu News

ترلائی کلاں میں واقع غیر قانونی اتوار بازار

تھانہ کورال پولیس ترلائی کلاں میں واقع غیر قانونی اتوار بازار کو بند کروانے میں ناکام ہوچکی

تھانہ کورال پولیس ترلائی کلاں میں واقع غیر قانونی اتوار بازار کو بند کروانے میں ناکام ہوچکی۔ اے سی اور ڈی سی کے احکامات کو کھو کھاتے ڈالتے ہوئے خانہ پوری کر دی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ کورال نے اپنی آنکھیں بند کر لیں۔ تھانہ کورال میں تفتیشیوں کا راج۔  تفصیلات کے مطابق تفتیشی افضل باجوہ نے ملزمان کا ساتھ دیتے ہوئے پولیس مدعی بنانے کی بجائے شہری کو مدعی بنا دیا۔ اور ملزمان کو فائدہ دیتے ہوئے عدالت سے ملزمان کو ریلیف دلوادیا۔ ایک تفتیشی نے اعلی افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے۔ DC حمزہ شفقت،AC رولر کے احکامات پر عمل بھی کر دیا۔ اور بااثر افراد کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج کرکے ان کو عدالت سے بری بھی کروا دیا۔ عدالت نے اپنے احکامات میں لکھا کہ اس میں سرکار خود مدعی بن سکتی ہے۔ ایک عام شہری نہیں۔ شہری کو دوبارہ 15 پر کال کرنے کا بھی کوئی فائدہ نہ ہوا۔ پولیس موقع پر تو آئی مگر غیر قانونی اتوار بازار بند نہ کروایا۔ بلکہ ایک سٹال ہولڈر کو پکڑ کر تھانے لے جاکر اس سے لکھوا لیا کہ آئندہ یہ بازار نہیں لگائے گا۔ پچھلے اتوار کو بھی پولیس نے ایسا ہی کیا۔ متاثرین پولیس کے انصاف کو دیکھتے رہ گئے۔ تھانہ کورال کے تفتیشی افضل باجوہ نے آئی جی اسلام آباد کے احکامات کو نہ مانتے ہوئے اپنی چالاکی سے 0 پر کر دٸی۔ دوسری طرف آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ کہ وفاقی پولیس شہریوں کے تحفظ کے لئے فورا رسپونس کرتی ہے۔

مزید  اُردو خبریں جاننے کے لئے ہماری ویب سائٹ کو سبسکرائب کریں

ترلائی کلاں میں واقع غیر قانونی اتوار بازار

ترلائی کلاں میں واقع غیر قانونی اتوار بازار

Positives

  • +

Negatives

  • -
Newsletter
Become a Trendsetter
Sign up for Davenport’s Daily Digest and get the best of Davenport, tailored for you.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *