Urdu News

سعودی عرب کے فیشن ڈیزائنر کا تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ عروج کا سفر

سعودی عرب کے معروف فیشن ڈیزائنر محمد خوجہ کا کہنا ہے کہ مملکت میں فیشن ڈیزائنرز اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ ایک مرتبہ پھر عروج کی جانب رواں ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق فیشن کی دنیا کی جانی مانی شخصیت ‘بدلتی ہوئی مملکت میں فیشن برانڈ کی تعمیر’ کے موضوع پر ریاض کے ایک تخلیقی مرکز ھنا التخصصی میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔
اس موقع پر ہونے والی بات چیت میں محمد خوجہ نے بتایا کہ سعودی تخلیق کاروں کے لیے فیشن کی دنیا کے دروازے کھل رہے ہیں۔
فیشن ڈیزائنر نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کو بنیادی طور پر اس کی قوت خرید کے حوالے سے توجہ دی گئی لیکن ریڈی میڈ گارمنٹس میں اس کی تخلیقی صلاحیتوں کے حوالے سےشاذ و نادر ہی ایسا تھا جو کہ اب بدل رہا ہے۔
ہم خوش قسمت ہیں کہ سعودی عرب میں ایسے مناسب وقت میں رہ رہے ہیں جو واقعی ایک ثقافتی نشاۃ ثانیہ کی طرح محسوس ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بہت سارے ناقابل یقین اقدامات اور منصوبے بنائے جا رہے ہیں اور اب ہم واقعی مملکت اور خطے کی متاثر کن تخلیقی صلاحیتوں کو تیزی سے ابھرتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔
اس پروگرام کا اہتمام معروف اور بااثر تخلیقی کنسلٹنٹ اور فیشن ڈیزائنر انعم بشیر جو اپنے سوشل ہینڈل ڈیزرٹ مینیکوئن سے زیادہ مشہور ہیں کی جانب سے کیا گیا۔
محمد خوجہ کا کہنا ہے کہ مملکت میں مینوفیکچرنگ کی صلاحیت میں تاریخی کمی کو خریداروں اور ریٹیلرز کی مدد سے تیزی سے دور کیا جا رہا ہے اور وہ اب مقامی ڈیزائنرز پر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔
انہوں نے مواصلاتی چینلز کھولنے اور آپس میں بامعنی اور مستند تعاون کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
خوجہ کے ملبوسات پرتعیش اورعصری نقطہ نظر سے مشرق اور مغرب کا امتزاج ہیں اور نئے تصور کو اجاگر کرتے ہیں۔
محمد خوجہ کے خاص ڈیزائن کردہ ملبوسات اپنی ثقافتی اور تاریخی اہمیت کی وجہ سے برطانیہ کے وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم اور ہالنیڈ میں نیشنل میوزیم آف ورلڈ کلچر میں بھی رکھے گئے ہیں۔

سعودی عرب کے فیشن ڈیزائنر کا تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ عروج کا سفر

سعودی عرب کے فیشن ڈیزائنر کا تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ عروج کا سفر

Positives

  • +

Negatives

  • -
Newsletter
Become a Trendsetter
Sign up for Davenport’s Daily Digest and get the best of Davenport, tailored for you.

Leave a Reply

Your email address will not be published.