Site icon PK NEWS

اگلے وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے۔ سیاسی میدان ہلچل

پاکستان کا سیاسی منظر نامہ

بڑا فیصلہ آگیا

قائم علی شاہ کو نوجوانوں کی وزارت دی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے اور کون سی وزارت کسے ملے گی؟ سوشل میڈیا پر میمز وائرل۔ پاکستان کا سیاسی منظر نامہ جس طرح بدلتا ہوا نظر آ رہا ہے اسی طرح سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے دیے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جہاں اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے اور عدم اعتماد کے حوالے سے تیاریاں کی جا رہی وہیں سوشل میڈیا پر میمز بھی کافی وائرل ہیں۔
ان میمز میں اپوزیشن کی مستقبل کی حکومت کے بارے میں بات چیت کی گئی ہے۔ اگلی حکومت کے حوالے سے خبر سوشل میڈیا پر گرم ہے جس میں مختلف وزارتیں مختلف شخصیات کو دیے جانے کی خبر وائرل ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اپنے انداز میں اپوزیشن اور حکومت کے بیانات کو تفریح کا ذریعہ بنا رہے ہیں۔ ایک صارف نے پی ڈی ایم کی وزارتوں کے بارے میں بتایا۔ صارف نے لکھا کہ صدر کاعہدہ مولانا فضل الرحمان کو ملے گا، جبکہ وزیر اعظم کی کرسی شہباز شریف کے پاس آئے گی۔
اسی طرح وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، اطلاعات کی وزارت پیپلز پارٹی کے پاس، وزیر دفاع ق لیگ کو دی جائے گی۔ صرف یہی نہیں بلکہ شپنگ کی وزارت ایم کیو ایم، بجلی و پانی راجہ پرویز اشرف، ریلوے سعد رفیق اور تو اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو دیا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ یہ مبینہ پلین سامنے آیا ہے۔

Exit mobile version