NationalPoliticsUrdu News

عمران خان کو دھوکا دینے والے کی ٹکے کی عزت نہیں رہے گی، فواد چوہدری

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو دھوکا دینے والے کی ٹکے کی عزت نہیں رہے گی، پی ٹی آئی کے نام پر جیتنے والے لوٹے بن کر خود کو بیچنا شروع کردیں ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے فارن آفس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو دھوکا دینے والا بے آبرو ہوگا اور اس کی ٹکے کی عزت نہیں رہے گی، کسی کو دھوکا دینا نامناسب ہے، جس طریقے سے لوگ گئے ہیں ان پر عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے، توبہ کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے، ہم یہ نہیں کہتے کہ یہ لوگ لازماً عمران خان کو ووٹ دیں، ہمارا کہنا ہے کہ یہ پہلے مستعفی ہوں، پھر اپنے حلقوں میں جا کر الیکشن لڑیں اور جیت کر آئیں اور پھر جسے چاہے ووٹ دیں لیکن ایسا نہیں ہوسکتا کہ یہ لوگ عمران خان کے نام پر اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتیں اور اس کے بعد لوٹے بن جائیں اور پیسے لے کر اپنے آپ کو بیچنا شروع کر دیں، ہمارا معاشرہ اور سیاست اس کی اجازت نہیں دیتا۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اپوزیشن کی خواہش ہے کہ عمران خان بلیک میل ہوجائیں گے تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا، مسائل پر بات چیت ہونی چاہیے، پہلے بھی کہا تھا کہ تلخیاں اتنی پیدا نہ کریں کہ آپس میں مل بیٹھنا ہی مشکل ہوجائے، تلخیوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے، اپوزیشن لوٹے پنے سے باز آئے اور آئین کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس کے مطابق آگے چلے۔

سندھ ہاؤس پر حملے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں کل جو کچھ ہوا، ایسا پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے کبھی نہیں چاہا اور نہ ہی ہم نے حملے کی کال دی لیکن یہ بھی ہوا کہ سندھ ہاؤس میں لوگوں کو بند کر کے رکھا گیا ہے، فون آ رہے ہیں کہ ہمیں باہر نکلنے نہیں دیا جا رہا

انہوں نے کہا کہ جس طرح (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنی پانچ سالہ مدت پوری کی اسی طرح پی ٹی آئی کی حکومت کو بھی اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، سازشوں سے عمران خان کو نہیں ہٹایا جا سکتا، عوام کو حق حاصل ہے کہ وہ کسے منتخب کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم اپنا جلسہ کر رہے ہیں اور اپوزیشن اپنا جلسہ کرے، کوئی تصادم نہیں ہوگا، اپنے اپنے دن اور جگہ مارک کرلیں، آئین کے تحت یہ بنیادی حق ہے۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا اسپیکر صاحب ہی بتاسکتے ہیں۔

عمران خان کو دھوکا دینے والے کی ٹکے کی عزت نہیں رہے گی

Positives

  • +

Negatives

  • -
Newsletter
Become a Trendsetter
Sign up for Davenport’s Daily Digest and get the best of Davenport, tailored for you.

Leave a Reply

Your email address will not be published.