latestUrdu News

چین روس کی مدد نہ کرے، امریکا

اشنگٹن: امریکا نے چین کوخبردارکیا ہے کہ وہ یوکرین پرحملے کے معاملے پرروس کی مدد نہ کرے۔

امریکا کے مشیرسلامتی جیک سلیوان نے بیان میں کہا کہ چین سے یوکرین کے معاملے پراپنی تحفظات کا اظہاربلا واسطہ اورواضح انداز میں کردیا ہے۔

امریکی مشیرسلامتی کا مزید کہنا تھا کہ چین کوخبردارکردیا ہے کہ کوئی بھی ملک پابندیوں کا سامنا کرنے والے روس کوبچا نہیں پائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اس بات پرنظررکھے ہوئے کہ چین  روسی صدرپوٹن کویوکرین کیخلاف کتنی مدد فراہم کررہا ہے۔

دوسری جانب چین کا کہنا ہے کہ امریکا کا یہ دعویٰ کہ روس نے ہم سے مدد مانگی ہے جھوٹا ہے۔چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین نے یوکرین کے مسئلے پرامن اورمذاکرات کا راستہ اپنانے کے لئے مثبت کردارادا کیا ہے۔

چین روس کی مدد نہ کرے، امریکا

چین روس کی مدد نہ کرے، امریکا

Positives

  • +

Negatives

  • -
Newsletter
Become a Trendsetter
Sign up for Davenport’s Daily Digest and get the best of Davenport, tailored for you.

Leave a Reply

Your email address will not be published.