latestShowbizUrdu News

عامرخان نے شادی ختم ہونے کی وجہ بتا دی

ممبئی: بالی وڈ میں مسٹرپرفیکشنسٹ کے نام سے مشہورعامرخان نے دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا کوانٹرویو میں بالی وڈ کے میگا اسٹارعامرخان کا کہنا تھا کہ دوسری اہلیہ کرن راؤکے ساتھ شادی ختم ہونے کی وجہ کچھ مسائل تھے۔

عامرخان نے مزید کہا کہ نہ کرن راؤ کی موجودگی میں اور نہ ہی ان کے جانے کے بعد میری زندگی میں کوئی دوسری خاتون ہیں۔

عامرخان کا کہنا تھا کہ اپنی دونوں بیویوں رینا دتا اور کرن راؤ کو معمولی سمجھا اور اپنا کیرئیر بنانے کی وجہ سے فیملی کو وقت نہیں دیا۔اپنی ذمہ داریاں اچھے طریقے سے نہ نبھانے پرافسوس ہے۔

عامرخان کی پہلی شادی رینا دتہ سے ہوئی تھی جن سے ان کے 2 بچے جنید خان اورآئراخان ہیں۔ شادی کے16 سال بعد دونوں میں 2002 میں طلاق ہوگئی تھی۔

دوسری شادی عامرخان نے فلم ساز کرن راؤ سے 2005میں  کی تھی جوگزشتہ سال جولائی میں ختم ہوئی۔

عامرخان کی دوسری شادی ختم ہونے کے بعد ان کی تیسری شادی کے بارے میں خبریں گرم ہیں اوران کا نام بالی وڈ کی کئی ابھرتی ہوئی اداکارا فاطمہ ثنا شیخ  کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

عامرخان نے شادی ختم ہونے کی وجہ بتا دی

عامرخان نے شادی ختم ہونے کی وجہ بتا دی

Positives

  • +

Negatives

  • -
Newsletter
Become a Trendsetter
Sign up for Davenport’s Daily Digest and get the best of Davenport, tailored for you.

Leave a Reply

Your email address will not be published.